چیک اپ کروانے کے بہانے آنے والی 2خواتین ڈاکو نرس کو یرغمال بنا کر پہنے ہوئے طلائی زیورات نوچ کر فرار

اتوار 13 اکتوبر 2019 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) چیک اپ کروانے کے بہانے آنے والی 2خواتین ڈاکو نرس کو یرغمال بنا کر پہنے ہوئے طلائی زیورات نوچ کر فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق تھانہ سمبڑیال کے محلہ اسلام آباد گلی نمبر12 کی رہائشی معمر خاتون نرس سکینہ بی بی اپنے زچہ بچہ سنٹر پر بیٹھی ہوئی تھی کہ 2نامعلوم خواتین ڈاکو مریض کے بھیس چیک اپ کروانے آئی اوراکیلی نرس کو دیکھ کر اسے یرغمال بنا کر پہنے ہونے لاکھوں روپے مالیتی 3تولے طلائی زیورات نوچ لیے اورتشدد کر کے فرار ہوگئیں ،معمر نرس کو طبی امدادکے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں