آٹے کا بحران ختم ہو چکا ہے اور چند دنوں میں صورتحال معمول پر آ جائے گی، چودھری ممتاز احمد باجوہ

جمعرات 23 جنوری 2020 00:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر چودھری ممتاز احمد باجوہ نے کہا ہے کہ آٹے کا بحران ختم ہو چکا ہے اور چند دنوں میں صورتحال معمول پر آ جائے گی، بحران کے اسباب کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس کے بعد موثر پالیسی بنائی جائے گی، ہم ایسی معیشت کیلئے کوشاں ہیں جس سے مستحکم ہائی گروتھ ریٹ آ سکے اور پاکستان کو بار بار آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے،حکومت گروتھ بڑھانے کے ساتھ اپنی استعداد بڑھانے پر بھی توجہ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آٹے کابحران سامنے آنے پر اسے ختم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ با اثر مافیا سابق کرپٹ حکمرانوں کا آلہ کار ہے جو حکومت کے لئے خود ساختہ پراپیگنڈے کر رہا ہے اور ملک و قوم کے لئے مشکلات پیدا کر کے حکومت کے مسائل میں اضافہ کر رہا ہے ۔ ہماری حکومت صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور مستقبل میں اس کے سد باب کیلئے موثر پالیسی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سرتوڑ کوشش ہے کہ ہم نے مینو فیکچرننگ کا پہیہ دوبارہ چلانا ہے کیونکہ ریو نیو اور نوکریاں اسی سے آئیں گی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں