سیالکوٹ اجتماعی زیادتی کیس کا ڈراپ سین، میاں بیوی بڑی مشکل میں پڑ گئے

خاتون کے زیادتی نہ ہونے کے اعتراف کے بعد دونوں میاں بیوی کے خلاف قانون کے مطابق دفعہ 182 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 18 ستمبر 2021 13:51

سیالکوٹ اجتماعی زیادتی کیس کا ڈراپ سین، میاں بیوی بڑی مشکل میں پڑ گئے
سیالکوٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 ستمبر 2021ء ) خاتون کے اغوا اور زیادتی کے مقدمہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔ 13 ستمبر 2021 کو زوہیب ولد محمد اشرف سکنہ نواں پنڈ سیالکوٹ نے مقدمہ درج کروایا کہ اس کی بیوی کو پانچ افراد نے اغواء کرنے کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل راجہ زاہد نعیم اور ایس ایچ او تھانہ صدر سیالکوٹ سب انسپکٹر عمر مشتاق پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر مقدمہ کو اصل حقائق پر یکسو کرنے کا حکم دیا ۔

جس پر ڈی ایس پی صدر سرکل راجہ ذاہد نعیم نے انکوائری عمل میں لائی جو جدید طریقہ تفتیش کے ذریعے دوران انکوائری یہ بات سامنے آئی کہ مدعی مقدمہ زوہیب نے اپنی بیوی کو استعمال کرتے ہوئے من گھرٹ وقوعہ بنا کر پانچ افراد کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی صدر سرکل راجہ ذاہد نعیم نے بتلایا کہ خاتون کو اغو نہ کیا گیا اور نہ ہی اس کے ساتھ زیادتی ہوئی، بلکہ مسمات ناذیہ بی بی کے شوہر ذوہیب نے شریف شہریوں کو بلیک میل اور اپنے مخصوص مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے جھوٹا وقوعہ بنا کر مقدمہ درج کروایا۔

مسمات ناذیہ بی بی نے بھی عدالت میں اپنا بیان قلمبند کروایا ہے کہ اس کو کسی نے بھی اغواء نہ کیا اور نہ ہی زیادتی کی ہے۔ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی کے مطابق خاتون کے ساتھ زیادتی نہ ہونے کے بیان کے بعد اب دونوں میاں بیوی کے خلاف قانون کے مطابق دفعہ 182 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ 14 ستمبر کو خاتون کا مبینہ اغوا اور اجتماعی زیادتی کا کیس رپورٹ ہوا تھا۔جس میں پانچ افراد پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا۔اعلیٰ حکام کی جانب سے بھی واقعے کا نوٹس لیا گیا تھا تاہم خاتون سے پانچ افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی اور اغوا کے معاملے پر خاتون نے اپنے ساتھ زیادتی نہ ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں