پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھرپورکامیابی حاصل کرے گی ، چودھری ممتاز احمد باجوہ

جمعہ 26 نومبر 2021 17:30

سیا لکو ٹ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2021ء) :پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر و سابق ناظم یونین کونسل گڈگور چودھری ممتاز احمد باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپورکامیابی حاصل کرے گی ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ  تحریک انصاف آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کی تیاریاں کررہی ہے اور انشاءاللہ اس میں وہ کلین سویپ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومتی جماعت اپنی کرپشن پر شرمندہ ہونے کی بجائے عوام  کو بیوقوف بنا رہی ہے ۔ انہیں اپنے اور اپنے خاندان کے جرائم کا حساب دینا پڑے گا۔

(جاری ہے)

شریف خاندان اپنے سنگین جرائم پر پردہ نہیں ڈال سکتا۔

شریف خاندان پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پانچ سال کی مدت  پوری  کرے گی ۔ وزیر اعظم عمران خان آئین و قانون کی بالادستی اور قومی وقار کو بلند کرنے میں معاون کردارادا کر رہے ہیں ۔ تعلیم ، صحت ، ٹرانسپورٹ اور تعمیراتی کاموں پر حکومتی اقدامات سے ترقی کا سلسلہ جاری ہے ۔ حکومتی ویژن کے مطابق قوم خوشحالی کے دن دیکھے گی ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں