سیالکوٹ،حکومت پنجاب کی جانب سے عوام الناس کو رعایتی داموں آٹے کی فراہمی کیلئے ضلعی سطح پر مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل

منگل 31 مئی 2022 13:44

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2022ء) حکومت پنجاب کی جانب سے عوام الناس کو رعایتی داموں آٹے کی فراہمی کیلئے ضلعی سطح پر مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ میثم عباس کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی میں سابق چیئرپرسن ضلع کونسل حناارشد وڑائچ، اراکین صوبائی اسمبلی رانا عارف ہرناہ اور رانا محمد افضل کے علاوہ چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولز ممبر ز ہونگے ۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی برائے آٹا سپلائی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ میثم عباس کی زیر نگرانی کانفرنس روم میں منعقد ہوا، اراکین کمیٹی حنا ارشد ، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ محمد مرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ اقبال سنگھیڑا، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال حیدر عباس ، اسسٹنٹ کمشنر پسرور انعم علی اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شاہنواز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے بتا یا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے عوام الناس کو10کلوگرام وزنی آٹے کے فی تھیلا کی قیمت490روپے اور20کلوگرام کے آٹے کے تھیلے کی 980روپے میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

محکمہ خوراک نے 25منتخب فلور ملز کو روزانہ کی بنیاد پر 351میٹرک ٹن گندم بحساب بوریا ں فی ملزکے حساب سے تقسیم کی جائیں گی۔ آٹا کی پسائی سے لیکر مارکیٹ تک فراہمی تک عمل کی نگرانی کیلئے سیکرٹری یونین کونسل، پٹواری اور محکمہ فوڈ کے ملازمین کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں ہیں ۔ ضلع سیالکوٹ میں 300سے زائد شاپس پر روزانہ کی بنیاد پر 10کلوگرام کے 39ہزار312 اور20کلوگرام کے 4ہزار914تھیلے فراہم کئے جائیں گے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حکومت کی جانب سے عوام الناس کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی کے ثمرات پہنچانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو قومی جذبے سے ذمہ داریاں انجام دینی ہونگی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے فلور ملز کے مالکان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی جانب سے رعائتی داموں آٹے کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ فلور ملز کو بروقت گندم کی فراہم اور آٹے کی سپلائی لی جائے گی ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں