سمبڑیال کے عوام کے مثالی کردار سے جیت یقینی بنے گی،ریگیڈئر(ر) اسلم گھمن

جمعرات 19 جولائی 2018 23:09

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ان قومی اسمبلی حلقہ 76 بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن ، صوبائی اسمبلی حلقہ 44 چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ سمبڑیال کے عوام کے مثالی کردار سے جیت یقینی بنے گی ہمیں اہلیان سمبڑیال پر ناز ہے شہر سمبڑیال سمیت حلقہ این اے 76 اورپی پی 44 کے جاگنے سے مخالفین سخت پریشان پھر رہے ہیں ان میں اور(ن) لیگ میں پہلے والا دم خم نہیں رہا ہمارے لیے عوام کی زبردست پذیرائی اورحمایت نے اس الیکشن میں سب کچھ بدل دیا عمران خان کی مثالی جدوجہد اورآپ کے ہمارے بڑھتے ہوئے پیار وخلوص نے (ن) لیگ کا ڈنک نکال دیا ہے سب اپنے شہر اورحلقوں کی عزت ووقار کے لیے پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں یہ صرف رسمی الیکشن لڑرہے ہیں ان کی نہ خدمت ہے نہ علاقے میں ترقی کے لیے کردار یہی وجہ ہے کہ یہ عوام کا سامنا کرنے سے گھبراتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوںنے سمبڑیال شہرسمیت سیوکی ، اگوکی ، جیٹھی کے، ساہووالہ ودیگر علاقوں میں عوامی اجتماعات میں خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ خدا کے فضل سے اس الیکشن میں ہمیں عوام کا زبردست رسپانس بھی ملا ہے اور علاقے بھر کی تمام برادریوں سمیت وکلا ء مسیحی برادری ،آٹومکینک ایسوسی ایشن اورپاکستان عوامی تحریک کا ساتھ ملا ہے اب ان شاء اللہ ہماری جیت شہر کی عزت اورحلقے کے وقار کی زبردست فضا بن چکی ہے ہر کوئی ہمیں پی ٹی آئی عمران خان کو ووٹ دینا اورفخر سے جینا چاہتاہے ،عظیم نوری ودیگر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی کامیابی عوام کی کامیابی ہوگی عمران خان کو الزام خان کہنے والے شرم کریں عمران خان حقیقت خان ہے جس کی جدوجہد عزم اور استقامت سے نواز شریف عوام کے سامنے ایکسپوز ہوا اوراپنے انجام کو پہنچا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں