مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی شہ خرچیاں اور مغلیہ طرزحکومت سے ہر روز اٹھنے والے پردے نت نئی داستان رقم کر رہے ہیں‘فردوس عاشق اعوان

اتوار 18 نومبر 2018 23:20

سیالکوٹ۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی شہ خرچیاں اور مغلیہ طرزحکومت سے ہر روز اٹھنے والے پردے نت نئی داستان رقم کر رہے ہیں‘عوامی خزانے کے بے دریغ استعمال سے حکومتی خزانہ کو دیمک کی طرح کھوکھلا کرنے والے سابق حکمران عدالتوں میں اپنی بے گناہی ثابت کریں‘عوام کٹھن حالات میں مایوس ہونے کی بجائے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں یقین رکھے اور اللہ رب العزت سے دعا کریں‘حالات بہت جلد بہتر ہونے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارمرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف وسابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ہیڈ مرالہ کے نواحی دیہات میں محکمہ معدنیات اورٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے کسانوں کے استحصال اور کسانوں کی زرخیز زمینوں سے ریت و مٹی اٹھا کر ان کی زمینیں برباد کر رہے ہیںوہاں پر کسانوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اور مظلوم کسانوں کی آواز حکام بالا تک پہنچا کر ان لوگوں کو داد رسی فراہم کریں گے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے اعزاز میں کسانوں نے شکرانہ اداکرنے کی تقریب بھی منعقد کی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کسانوں کو یقین دلایا کہ وہ حق اور سچ کا ساتھ دیں گے اور غریب عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں گی ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں