عوام سے الیکشن میں کیا گیا ایک ایک وعدہ پورے کرینگے ،عثمان ڈار

سرکاری اداروں میں عوام کی بغیررشوت اور سفارش کے شنوائی یقینی بنائیں گے ، وزیراعظم کے معاون خصوصی امور نوجواناں کا اجتماع سے خطاب

پیر 10 دسمبر 2018 22:19

عوام سے الیکشن میں کیا گیا ایک ایک وعدہ پورے کرینگے ،عثمان ڈار
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی امنگوں پر پورا اترے گی اور الیکشن میں عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو ایک ایک کرکے پورا کرے گی ، سرکاری اداروں میں عوام کی شنوائی کو یقینی بنائیں گے اور عوام کے بلاسفارش اور رشوت کے بغیر جائزکاموں کو یقینی بنانے کیلئے حکومت پُرعزم ہے ۔

یہ بات انہوںنے تلواڑہ مغلاں میں پاکستان تحریک انصاف کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ صوبائی وزیر برائے خصوصی تعلیم چودھری محمد اخلاق کے علاوہ فلک شہزاد خان، آفتاب خان، مہر خالد ، عبدالوحیدگجر، نعیم خان، خالد محمود خان، میاں شکیل ایڈوکیٹ ، مہر کاشف ، چودھری الیاس، شیخ محسن عتیق، رانا شہباز، ملک زاہد ، محمود چوہان اور ملک آصف اعوان کے علاوہ معززین علاقہ نے کچیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر برائے خصوصی تعلیم چودھری محمد اخلاق نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کا مشن لیکر آئیں ہیں اور ملک سے بدعنوانی اور کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جہاں عام آدمی کو ریلیف ملے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے تحریک انصاف کی حکومت بھرپور کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں