سیالکوٹ پولیس نے موٹرسائیکل کی قسط کی عدم ادائیگی پر اغوا ہونے والے قربان کو بازیاب کرا لیا

منگل 22 اکتوبر 2019 23:38

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ امیر پورہ کے رہائشی 24 سالہ قربان کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قربان نے نجی الیکٹرانک کمپنی سے اقساط پر موٹر سائیکل حاصل کر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

مدعی کے مطابق قسط کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مغوی قربان کو مظفر، عمران ، عاصم ، شفقت ،مبشر اورر نجی الیکٹرانک کپمنی کے مالک وسیم افضل کی ایماء پراغوا کیا گیا۔ پولیس نے نجی الیکٹرانک کمپنی کے مالک سمیت چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مظفر نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دیگر نامزد ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا جبکہ مغوی قربان کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں