سمبڑیال،کمشنر معاوضہ جات کا سیالکوٹ ڈرائی پورٹ کے سابق ملازم کے حق میں فیصلہ

پیر 8 اپریل 2024 22:16

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2024ء) کمشنر معاوضہ جات کا سیالکوٹ ڈرائی پورٹ کے سابق ملازم کے حق میں فیصلہ۔سائل 21 لاکھ ستتر ھزار دو سو بہتر روپے کا حقدار ہے۔ انتظامیہ ڈرائی پورٹ کا ملازم کو معاوضہ دینے کی بجائے عدالت میں جانے پر غور کرنے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سائل شیخ شفیق الرحمن سابق صدر ڈرائی پورٹ لیبر یونین کے وکیل وقاص احمد ناجی نے اتھارٹی انڈر پیمنٹ آف ویجز کے ہاں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضح حکم بحالی ملازمت پر عمل درآمد نہ کر کے سائل کے ساتھ سخت زیادتی کی ہے کمشنر معاوضہ جات سیالکوٹ محمد وقاص نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شفیق الرحمن کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین سیالکوٹ ڈرائی پورٹ کو ہدایت کی کہ اندر 30 یوم رقم مبلغ 2177272 روپے سائل کو دینے کے لیے عدالت میں جمع کروائیں۔

یاد رھے 1999 میں یونین لیبر لیڈر شفیق الرحمان کو عہدیداروں سمیت تقریباً 16 مزدوروں کو حج قرعہ اندازی کے معاملے پر ڈرائی پورٹ کی ملازمت سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ ڈرائی پورٹ مزدور کو معاوضہ دینے کی بجائے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے پر غور کر رہی ہے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں