سیالکوٹ پولیس کی کارروائی ، 2 ملزمان گرفتار

اتوار 28 اپریل 2024 12:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) سیالکوٹ پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کے قبضہ سے پتنگیں برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق آرگنائزر کرائم یونٹ سیالکوٹ پولیس نے خونی کھیل پتنگ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کے قبضہ سے 600 سے زائد چھوٹی اور بڑی پتنگیں اور 100 کے قریب کیمیکل ڈوریں اور چرخیاں برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں