سیالکوٹ، بجلی چوری کرنے والے 7افراد گرفتار

اتوار 12 مئی 2024 20:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) سیالکوٹ پولیس نے ڈائریکٹ تاریں اور میڑمیں ردوبدل کرکے بجلی چوری کرنے والے 7افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق پولیس نے ایس ڈی او گیپکو (سیالکوٹ ریجن )کی رپورٹ پرتھانہ سول لائن کے علاقہ میں ڈائریکٹ تاریں اور میٹر میں ردوبدل کرکے بجلی چوری کرنے والے شخص طارق منیر، خادم علی روڈ سے محمد سعید، تھانہ مراد پور کے علاقہ سے فیضان الرحمن، تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ سے محمد منیر، تھانہ موترہ کے علاقہ س شارون، تھانہ صدر پسرور کے علاقہ کوٹلی باوا فقیر چند سے منیر احمد ڈار اور تھانہ بڈیانہ کے علاقہ باگڑیاں سے زراق کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں