سیالکوٹ ،شہریوں کے ساتھ غیر قانونی اختیارات استعمال کرنے پر 2 پولیس اہلکارگرفتار

اتوار 28 اپریل 2024 14:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) سیالکوٹ پولیس نے شہریوں کے ساتھ غیر قانونی اختیارات استعمال کرنے پر 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ میں تعینات پولیس اہلکار ثقلین عباس اور سفیان رضا نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر 2 شہریوں سے غیر قانونی اختیارات برتنے پر تھانہ نیکا پورہ میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ اپنے اختیارات سے تجاوز اور محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کسی بھی رعائیت کے مستحق نہ ہیں، اہلکاروں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں