مظفر پور پھاٹک پر 2 ارب روپے کی لاگت سے فلائی اوور 14 اگست 2024ء تک مکمل کرلیا جائے گا،صوبائی وزیر بلدیات

اتوار 28 اپریل 2024 18:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ مظفر پور پھاٹک پر 2 ارب روپے کی لاگت سے فلائی اوور 14 اگست 2024ء تک مکمل کرکے ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، اسی طرح پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت شہر میں سیوریج ، واٹر سپلائی ، فلٹریشن پلانٹس، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، پارکس اور واٹر سپلائی کے گھروں کو کنکشن کی لسٹ 1 اور لاٹ 4 کے منصوبے رواں سال کے آخر تک تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے آج ڈی سی آفس کمیٹی روم میں سیالکوٹ شہر میں پیسپ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے دوران بتائی۔ اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اور فیصل اکرام، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال، چیف انجینئر پیسپ شیخ طاہر، خواجہ سلطان ٹیپو کے علاوہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر نے پیسپ حکام کو ہدایت کی کہ کشمیر روڈ پر چوک لاری اڈہ اور کوٹلی بہرام پر مجوزہ فلائی اوور کا ڈیزائن اور ڈرائنگ 2 ماہ کے اندر بنا کر دیں اور اس منصوبے کا سیمولیشن ماڈل بنائیں۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت 36 ہزار 700 گھروں کو پیسپ پراجیکٹ کے گھروں کے اندر تک کنکشن کرکے دیں گے جبکہ پیسپ کے تحت سیوریج اور واٹر سپلائی کے منصوبوں کو آپریٹ کرنے کیلئے میونسپل کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرز کا ساما ایگریمنٹ کیا جائےگا۔

بعد ازاں صوبائی وزیر بلدیات نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ قبل ازیں صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے میونسپل۔کمیٹی ڈسکہ کے ریسٹ ہاؤس میں عوامی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں