اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کا شہر کے مختلف تندوروں کا اچانک دورہ،جرمانے عائد

اتوار 28 اپریل 2024 18:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور نے شہر کے مختلف تندوروں کا اچانک دورہ کیا اور روٹی و نان کے سرکاری نرخوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے پر 125000 روپے تندور مالکان کو جرمانے عائد کیے۔ اس موقع پر اے سی سیالکوٹ نے کہا کہ تحصیل سیالکوٹ میں روٹی و نان کی زائد قیمت وصول کرنے والے تندور مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں