آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا سر سبز و شاداب پاکستان دینا ہم سب کی مشتر کہ ذمہ داری ہے،سوشل ویلفیئر آفیسر ڈسکہ

منگل 30 اپریل 2024 17:13

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) سوشل ویلفیئر آفیسر ڈسکہ عدنان راٹھور نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجوں کا سامنا ہے،آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا سر سبز و شاداب پاکستان دینا ہم سب کی مشتر کہ ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ہر فرد اپنے حصے کے درخت ضرور لگائے ،درخت لگانا صدقہ جاریہ اور انسانی زندگی کی بقاء کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تغیرات دنیا پر انسانی زندگی کیلئے ایک بڑا چیلنج ہیں جسکا واحد حل جنگلات اور درختوں کا فروغ ہے ،درخت لگانا ہمارا قومی فریضہ ہے اور ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کی بھلائی کیلئے اس مہم میں بھر پور حصہ لینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ جنگلات مختلف پہلوؤں سے انسانی زندگی کیلئے ضروری ہیں،زمینی کٹاؤ اور سیلابوں کو روکنے،گلوبل وارمنگ سے بچاؤ اور صحت مندانہ زندگی کیلئے زیادہ جنگلات اور درختوں کو لگانا انتہائی ضروری ہے اور اس اجتماعی مقصد کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا حصہ ڈالنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں