ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کی جانب سے پوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

پیر 25 مارچ 2024 21:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ اور عامر وسیم کرکٹ اکیڈمی نےیوم پاکستان کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب منعقد کی،جس میں مسلم لیگ (ن )کے ایم پی اے چوہدری فیصل اکرام ، صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ ملک فیصل خورشید، سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ سہیل بٹ، جنرل سیکرٹری عدنان شیرازی ، فنانس سیکرٹری اظہر حمید ، عامر وسیم کرکٹ اکیڈمی طیب عامر، سینئر رہنما مسلم لیگ (ن )شجاعت علی پاشا، چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی ڈی سی اے اعجاز غوری ، چوہدری نصیر ، کاشف نیاز ، قیصر شاہ ، علی شاہ ، زین شاہ اور سیالکوٹ کرکٹ کمیونٹی سے وابسطہ اور سول کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی ۔

تقریب میں شرکا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے ہمارے بڑوں نے قربانی دی جس کی وجہ سے پاکستان معرض وجود میں آیا ، انشاءاللہ پاکستان قیامت تک قائم رہے گا ،پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا ہے اور رہے گا ،اگر آزادی کی اہمیت کا پوچھنا ہے تو مقبوضہ کشمیر فلسطین کے بسنے والوں سے پوچھو ،ہم آزاد ملک ہیں اور ہمیں مکمل طور پر آزادی حاصل ہے ،اگر کسی نے غلطی سے بھی پاکستان کے خلاف سازش کی تو ان کو منہ کی کھانی پڑے گی اور پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ،پاک فوج کی وجہ سے ہم آزادی سے اس ملک میں رہ رہے ہیں ،ہم پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں اور وہ ہمارے حقیقی ہیرو ہیں ۔

(جاری ہے)

آخر پر مہمانان گرامی نے صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ ملک فیصل خورشید اور عامر وسیم کرکٹ اکیڈمی کے طیب عامر کا 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے پر وقار تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں