نگران وزیر اعلی سندھ سے سکھر چیمبر کے رہنماؤں کی ملاقات ، دیرینہ مسائل بارے آگاہی دی

بدھ 25 اکتوبر 2023 23:31

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2023ء) نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سکھر کے وفد نے ملاقات کی ، وفد میں اقلیتی برادری کے نمائندے بھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

جاری کئے گئے بیان کے مطابق ملاقات میں چیمبر کے عہدیداروں نے سائٹ انڈسٹریل ایریا سکھر کے انفرا اسٹرکچر كو بہتر بنانے کی درخواست کی ،چیمبر رہنماؤں نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سکھر صنعتی علاقے گولیمار میں بھی چھوٹے صنعتی ایریاز بن رہے ہیں لیکن پہلے سائٹ کے مسائل حل کئےجائیں بعد میں گولیمار سائٹ کےکام کو ترجیح دی جائے، چھوہارہ مارکیٹ کے بڑے مسائل ہیں ۔

چیمبر نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو اپنے دیرینہ مسائل بارے آگاہی دی، اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ نے چھوبارہ مارکیٹ میں روڈ، راستے اور ڈرینیج سسٹم بنانے کی ہدایت دی، وزیراعلیٰ سندھ نے ایم ڈی سائٹ کو ہدایت کی کہ وہ سائٹ سکھر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں جب کہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سائٹ کے صنعتکاروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے مکمل واجبات ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں