شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں نئے تعلیمی سال کے داخلوں کیلئے پراسپیکٹس کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 3 ستمبر 2020 20:06

سکھر۔3 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2020ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی ہدایت پرنئے تعلیمی سال 2021 میں داخلوں کو شروع کرنے کیلئے پروسپیکٹس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر امداد حسین سہتو کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر طویل گفت و شنید کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور مین کیمپس اور اس کے شہدادکوٹ اور گھوٹکی کیمپس میں نئے تعلیمی سال 2021 کیلئے بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام میں داخلہ فارم سوموار 14 ستمبر 2020 سے جاری کیئے جائیں گے جو سوموار 12 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

مین کیمپس میں بیچلر پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ جمعرات 5 نومبر 2020 کو جبکہ ماسٹرز پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ جمعہ 6 نومبر 2020 کو منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

جبکہ شہدادکوٹ اور گھوٹکی کیمپس میں بیچلر پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ جمعرات 22 اکتوبر 2020 کو منعقد ہوگا۔ داخلہ فارم حبیب بینک کی مقرر کردہ شاخوں سے 1500 روپے کی ادائیگی کے ساتھ سوموار 14 ستمبر 2020 سے حاصل کیئے جاسکتے ہیں۔ اجلاس میں پروفیسر ڈ?اکٹر غلام مصطفیٰ مشوری ڈین فیکلٹی آف آرٹس اور لینگویجز، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی جونیجو ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری چیئرمین شعبہ میڈیا اور کمیونیکیشن اسٹڈیز مرید حسین ابوپوٹو رجسٹرار، شاہد حسین مہر انچارج ڈائریکٹر ایڈمیشن اور شاہد حسین میمن نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں