سکھر ،تھانہ بی سیکشن پولیس کی کارروائی ،3ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج

جمعرات 25 اپریل 2024 18:54

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) تھانہ بی سیکشن پولیس نے سماجی برائیوں کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا، ٹکر محلہ سے تین ملوث ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکھر عابد بلوچ کی ہدایات پر تھانہ بی سیکشن پولیس نے تھانہ اچارج کی نگرانی میں بمقام ٹکر محلہ سکھر سے دوران گشت آکڑا پرچی جواء چلانے والے تین جوابدار بنام محمد مقیم ولد محمد علی راجپوت سکنہ ٹکر محلہ سکھر، سید احمد علی ولد سید محمد اسماعیل سکنہ نزد چاند مسجد ٹکر محلہ سکھر، سخاوت ولد شرافت شیخ سکنہ ٹکر محلہ سکھر کو گرفتار کر کے قبضے سے تین اکڑا پرچی جواء بک اور 5/6 ہزار روپے نقد رقم برآمد کرکے تھانہ بی سیکشن سکھر پر لاکپ کردیا اور سرکار کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 70/2024 قلم 294A.

294B. G Act. کے تحت درج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں