پی اے ایف کالجز سوگودھا اور لوئر ٹوپا کے لیے لیکچرار/ آفس انچارج اینڈ کمیشن سیل کی اسامیوں کے لیے درخواستیںمطلوب

بدھ 16 ستمبر 2020 17:09

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) پاکستان ائیر فورس میں 123 کومبٹ سپورٹ کورس کے تحت پی اے ایف کالجز سوگودھا اور لوئر ٹوپا کے لیے لیکچرار/ آفس انچارج اینڈ کمیشن سیل کی اسامیوں کے لیے درخواستیںمطلوب ہیں ۔ پاکستان ائیر فورس انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق خواہش مند امیدوار پی اے ایف کی ویب سائٹ www.joinpaf.gov.pk پر آن لائن رجسٹرکراسکتے ہیں یا 07 تا 27 ستمبر 2020 تک روزانہ کی بنیاد پر صبح 08 بجے تا دوپہر2 بجے تک پی اے ایف انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹرسکھر میں اصل تعلیمی اسناد کے ساتھ رپورٹ کرسکتے ہیں ۔

اس کے علاوہ امیدوار اپنی درخواستیں سادہ کاغذ پر لکھ کر تمام تعلیمی مصدقہ نقول 3 عدد پاسپورٹ سائز تصاویر 25 ستمبر تک ڈائریکٹر آف ایچ آر آئی ، ایچ کیو پشاور ارسال کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی اے ایف کالج سرگودھامیں انگریزی مضمون کے لیکچرار کی اسامی کے لیے اہلیت مرد/ عورت عمر25 تا35 سال ، قابلیت بی ایس / ایم ایس انگلش(فرسٹ ڈویژن/ گریڈ بی)جبکہ آفس انچارج اینڈ کمیشن سیل پی اے ایف کالج لوئر ٹوپا کی اسامی کے لیے اہلیت مرد/ عورت عمر کی حد 25 تا 35 سال ، قابلیت ایم ایس سی (میتھامیٹکس/ فزکس/ کیمسٹری/ ایم اے انگلش / ایم پی اے / (ایچ آر ایم )(فرسٹ ڈویژن/ گریڈ بی )مقرر کی گئی ہے۔ اعلیٰ قابلیت اور تجربے کی بنیاد پر عمر کی حد میں نرمی ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں