علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سکھر میں سمسٹر بہار 2024 داخلے جاری

بدھ 13 مارچ 2024 17:31

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس سکھر میں سمسٹر بہار 2024 کے دوسرے مرحلے میں داخلوں کی آخری تاریخ 15 اپریل 2024 مقرر کر دی گئی ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایڈیشنل ریجنل ڈائریکٹر عطا حسین موسوی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2024 کے دوسرے مرحلے کے داخلے یکم مارچ 2024 سے شروع ہیں،جس کی آخری تاریخ 15 اپریل 2024 مقرر کی گئی ہے، اس میں BS کے دو سالہ پروگرامز بشمول اکاؤنٹنگ اور فنانس، جینڈر اور وویمن سٹڈیز، انگریزی، عربی، لائبریری اور انفارمیشن سائنس، اکنامکس، پاکستان اسٹڈیز، اردو، اسلامک اسٹڈیز جنرل، اسلامک اسٹڈیز قرآن و تفسیر، اسلامک اسٹڈیز شریعہ، اسلامک اسٹڈیز سیرت، اسلامک اسٹڈیز حدیث و سائنس، اسلامک اسٹڈیز درس نظامی، اسلامک اسٹڈیز انٹرفیتھ کے پروگرامز میں داخلے ہو رہے ہیں جبکہ بی ایس ڈھائی سالہ پروگرام (بی اے/بی ایس سی کی بنیاد پر) اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس، سوشیالوجی، جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیز، انگلش، عربی، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز، اکنامکس، اردو، اسلامک اسٹڈیز جنرل، اسلامک سٹڈیز قرآن اور تفسیر، اسلامک سٹڈیز حدیث و سائنس، اسلامک سٹڈیز سیرت، اسلامک سٹڈیز درس نظامی اور پاکستان سٹڈیز میں بھی داخلے جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بی ایس کے چار سالہ پروگرام۔ اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس، جینڈر اینڈ ویمن اسٹڈیز، انگلش، عربی، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز، ہسٹری، سوشیالوجی، اسلامک فنانس، ماس کمیونیکیشن، اکنامکس، پاکستان سٹڈیز، اردو، اسلامک سٹڈیز جنرل، اسلامک سٹڈیز قرآن و تفسیر، اسلامک سٹڈیز حدیث و سائنس، اسلامک سٹڈیز سیرت، اسلامک سٹڈیز درس نظامی اور اسلامک سٹڈیز انٹرفیتھ کے پروگرام بھی جاری ہیں۔

ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز (بی اے جنرل) اوپن کورسز، بی کام، اے ڈی ای اور بی بی اے بزنس ایڈمنسٹریشن پروگرامز میں داخلے بھی جاری ہیں۔ اس کے علاوہ کریمنالوجی، ای پی ایم، ایجوکیشنل لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ، انوائرمینٹل ہیلتھ اینڈ سیفٹی، جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیز، ایچ آر ایم، پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ اور سپلائی چین مینجمنٹ میں بھی داخلے جاری ہیں، 6 ماہ کے سرٹیفکیٹ کورسز لائبریرین شپ، عربی لغت، سرٹیفکیٹ ان لٹریسی ان نان فارمل ایجوکیشن، پبلک ہیلتھ، ای کامرس، سکلزاینڈ آن لائن کورسز کے لیے بھی داخلے جاری ہیں، جس کے لیے تمام خواہشمند یونیورسٹی کی ویب سائٹ http://fmbp.aiou.edu.pk پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

پراسپیکٹس اور داخلہ کے خواہشمند امیدوار ریجنل کیمپس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نیشنل ہائی وے نزد بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی اروڑ تعلقہ روہڑی ڈسٹرکٹ سکھر یا یونیورسٹی کے قائم کردہ سیل پوائنٹس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں