اروڑ یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

جمعہ 26 اپریل 2024 23:12

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) اروڑ یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر ، کانفرنس میں جامعات کے وائس چانسلرز، محققین ، تاریخ دان اور طلباء و طالبات کی شرکت،،کانفرنس کا انعقاد طلباء کو تحقیق کی طرف راغب کرانے کا درست طریقہ کار ہے ، مقررین کا کانفرنس سے خطاب ، تفصیلات کے مطابق روہڑی شہر میں قائم اروڑ یونیورسٹی میں انٹر فیتھ رلیجس ڈپلومیسی ان دی انڈس ویلی سولائیزیشن: انٹرپریٹیشن فرام ہسٹری، آرٹ، آرکیٹیکچر اینڈ ہیریٹیج" کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی اروڑ یونیورسٹی میں منعقد دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کی اختتامی تقریب میں اروڑ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسین کھنڈ کے ساتھ مختلف یونیورسٹیوں کے وی سیز نے کیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں سندھ کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، محققین ، تاریخ دان اور طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔کانفرنس میں شریک طلباء کی جانب سے کانفرنس میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا گیا،کانفرنس میں خطابات کے دوران مقررین و مہمان گرامی و اسپیکر ز کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا انعقاد ایک بہترین قدم ہے موجودہ وقت میں طلباء کو تحقیق کی طرف راغب کرنا ضرورت ہے اس طرح کی کانفرنسز کے ذریعے طلباء میں تحقیق کا جذبہ پیدا کیا جاسکتا ہے بلکہ انکی حوصلہ افزائی بھی ہو تی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں