اُردو پوائنٹ پاکستان سکھرسکھر کی خبریںسکھر سائیٹ تھانہ پولیس کی کارروائی ، مغوی لڑکی کو باحفاظت بازیاب

سکھر سائیٹ تھانہ پولیس کی کارروائی ، مغوی لڑکی کو باحفاظت بازیاب

سکھر۔ 16مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) سکھر سائیٹ تھانہ پولیس نے کارروائی کر کے ایک مغوی لڑکی ربینہ شیخ کو باحفاظت بازیاب کرالیا۔

(خبر جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق مغویہ کو دو ہفتہ قبل بس ٹرمینل سکھر سے اغواء کیا گیا تھا جس کے اغواء کا مقدمہ تھانہ سائیٹ میں مغوی لڑکی کے والد رفیق شیخ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، سائیٹ پولیس نے بہترین حکمت عملی کے ساتھ خفیہ اطلاع پر گولیمار کے علاقے ایک گھر میں چھاپے کے دوران مغوی لڑکی کو باحفاظت بازیاب کرالیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،بازیاب لڑکی کے لواحقین سے سے رابطہ کرلیا گیا ہے مزید قانونی کارروائی کے بعد انکے حوالے کیا جائے گا ۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

سکھر شہر کی مزید خبریں