تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے دسویں جماعت کے سیپلمنٹری امتحانات فارم لیٹ فیس کیساتھ جمع ہوسکیںگے

بدھ 18 جولائی 2018 00:10

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے ناظم امتحانات عبدالسمیع سومرو کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق ایس ایس سی پارٹ 11 ( دسویں جماعت) کے سیپلمنٹری امتحانات 2018 کیلئے اہل امیدوروںکے امتحانی فارم 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ تمام متعلقہ اضلاع میں5 ستمبر 2018 تک وصول کیے جائیں گے جبکہ 6 ستمبرسے 26 ستمبر 2018 تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس تک فارم جمع ہو سکیں گے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں