سول سوسائٹی الائنس نارتھ سندھ سکھر کے زیر اہتمام ساہیوال واقعہ کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج

پیر 21 جنوری 2019 20:50

ْ سکھر۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) سول سوسائٹی الائنس نارتھ سندھ سکھر کے زیر اہتمام ساہیوال واقعہ کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں سکھر کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی و دیگر تنظیموں کی رہنمائوں اور کارکنان سمیت سکھر ایس ایم سی کے اراکین کونسل اور شہریوں، محمد حنیف میمن ، میڈم عذرا جمال ، غلام مرتضیٰ گھانگھرو ، سید عمران علی شاہ ، مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد و دیگر کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سانحہ ساہیوال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے صدر، وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر داخلہ سے پر زور اپیل کی ہے کہ اس واقعہ کی پوری تحقیقات کروائی جائے اور اس میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں