کمشنر سکھرکا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکھرکے امتحانی مرکز میں بہتر انتظامات نہ کرنے پر برہمی کا اظہار

حکومت سندھ کاپی کلچر کے خلاف سنجیدہ ہے۔ کاپی میں ملوث کسی بھی شخص کو معاف نہیں کریں گے، رفیق احمد برڑو

بدھ 24 اپریل 2019 16:10

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) کمشنر سکھر ڈویژن رفیق احمد برڑو نے کہا ہے کہ 6ماہ قبل ہے تعلیمی اداروں کو خبردار کردیا تھا کہ سکھر ڈویزن میں کاپی کلچر کو چلنے نہیں دیں گے اس کے باوجود اگر کسی کو کاپی میں ملوث دیکھا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کریںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمینٹ اسلامیہ کالج سکھر، گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج سکھر اور ڈبل سیکشن ہائی اسکول میں جاری گیارویں و بارویں جماعت کے امتحانات کا جائزہ لینے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نوجوان زیادہ سے زیادہ مارکس لینے کے لئے والدین و اساتذہ کے تعاون سے کاپی کرتے ہیں جو کہ ایک جرم ہے جیسے جرم پرضابطہ کرنے کے لئے اقدامات کیے جاتے ہیں تو مجرم نئے طریقے ایجاد کرتے ہیں اسی طرح طلبہ بھی نقل کے نئے نئے طریقے ایجاد کرتے ہیں اس کے باوجود ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ گذشتہ سال کی نسبت سے نقل پر کافی حد تک کنٹرول کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عام طور پر یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ اسکولوں و کالجوں میں تعلیم نہیں جس وجہ سے طلبہ نقل کرتے ہیں لیکن اگر والدین اور سول سوسائٹی کے نمائندے چاہیں تو یہ ممکن ہی نہیں کہ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل متاثر، والدین کو چاہیے کہ وہ اسکولوں میں جائیں اور اساتذہ سے پوچھیں کے ان کے بچے کی کیا پوزیشن ہے اسی طرح میڈیا کے دوستوں کو بھی خاص طور پر عام دنوں میں تعلیمی اداروں کا جائزہ لینا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ کے امتحانات کا کامیاب بنانا ہم سب کا فرض ہے اس لئے تمام محکموں کو چاہیے کہ وہ نقل کے خلاف اپنا اپنا کردار ادا کریں تاکہ یہ ناسور مکمل طور پر ختم ہوسکے۔ کمشنر سکھر نے ڈویزن گورنمینٹ گرلز کالج سکھر کے دورہ کرتے ہوئے خراب انتطامات پر سختی برہمی کا اظہا رکیا اور سکھر بورڈ کے کنٹرولر کو ہدیت کی کہ کالج کی پرنسیپال نقل میں ملوث ہے اس لئے اسے فوری طور پر انٹرنل شپ سے ہٹایا جائے جبکہ مزید کارروائی کے لئے محکمہ تعلیم کو رپورٹ فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں