ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ فرض شناس مایہ ناز عوام دوست اور ایک قابل قدر پولیس افسر تھے، چیئر مین میلاد مصطفی کمیٹی

بدھ 21 اگست 2019 21:35

سکھر۔21اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) میلاد مصطفے کمیٹی کے چیئرمین محمد غیاث الدین القادری نے کہا ہے کہ ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ فرض شناس مایہ ناز عوام دوست اور ایک قابل قدر پولیس افسر تھے محکمہ پولیس اور عوام ایک بہادر نڈر بیباک اور مخلص پولیس افسر سے محروم ہو گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس ہیڈ کوارٹرز سکھر میں شہید ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر حاجی یاسین سعیدی آغا تابش خان دانش خان منور قریشی شہید پولیس افسر کے صاحبزادے راؤ محمد احمد شکیل احمد صدیقی عمران الحق مغل انعام روفی فرحان غوری صابر علی محمد علی شیخ کامران شیخ اور دیگر بھی موجود تھے، انہوں نے کہا شہید پولیس افسر راؤ شفیع اللہ کی قیام امن کے لئے خدمات اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور آ جی سندھ سے اپیل کی کہ تمام حکومتی اور محکمہ جاتی مراعات فوری طور پر شہید پولیس افسر کے ورثا کو دی جائیں۔

(جاری ہے)

قیام امن کے لئے پولیس افسران اور اہلکاروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ہم شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ورثا کے لئے صبر کی دعا کرتے ہیں اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے بھی دعا گو ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں