ْسکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن جاری،18 ملزمان گرفتار

جمعرات 19 ستمبر 2019 00:25

سکھر۔18ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے متعدد منشیات فروش، شراب ڈیلرز گرفتار مقدمات درج، پولیس کی مختلف کاروائیوں کے دوران مفرور اشتہاری منشیات فروش اور جوا بکی ڈیلرز سمیت 18 ملزمان گرفتار مقدمات درج، پٹنی پولیس کی میں حدود میں دوران اسنیپ چیکنگ کاروائی پولیس مقابلے سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب ملزم نواب میربحر گرفتار مقدمہ درج، ملزم پولیس مقابلے سمیت دیگر مقدمات میں مفرور تھا، نیوپنڈ پولیس کی حدود میں دوران اسنیپ چیکنگ کاروائی منشیات فروش شاہد شاہ گرفتار مقدمہ درج، ملزم کے قبضہ سے 800 گرام چرس برآمد، پولیس اسٹیشن راؤ شفیع اللہ کی حدود میں دوران ریڈ کاروائی گٹکہ و مضر صحت چھالیہ ڈیلر جاوید انصاری دو ساتھیوں امجد وحید راجپوت گرفتار ، جبکہ ناکہ بندی کے دوران مفرور ملزم محمد احمد رند گرفتار مقدمہ درج، ملزمان کے قبضہ سے پان پراگ گٹکہ مضر صحت چھالیہ نقدی برآمد ، آباد پولیس کا حدود کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران منشیات فروش سمیت تین ملزمان گرفتار مقدمات درج،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ ٹیمپریری ریزیڈنٹ ایکٹ کے تحت درج،ملزمان میں منشیات فروش امداد مھر، نصیر گوپانگ اور محمد ارشد شامل، گرفتار چرس فروش کے قبضہ سے 950 گرام رس برآمد مقدمہ درج ، ایس ایچ او سی سیکشن کی حدود کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران آکڑا پرچی ڈیلر سمیت 4 جواری گرفتار مقدمہ درج، روہڑی پولیس کی نیویارڈ کے علاقے میں کارروائی کے دوران گٹکہ فروش ندیم آرائین گرفتار مقدمہ درج، ملزم کے قبضہ سے گٹکہ رجنی، و دیگر مضر صحت چھالیہ برآمد ، اے سیکشن پولیس کی دوران اسنیپ چیکنگ، گشت کاروائیاں دو ملزمان گرفتار مقدمات درج، ملزم کے قبضہ سے بھاری مقدار میں گٹکا مضر صحت چھالیہ برآمد،گرفتار ملزمان میں وقار ھکڑو، عرفان ملک شامل، پنوعاقل پولیس کی حدود میں کاروائی پان پراگ ڈیلر سمیت دو ملزمان گرفتار مقدمہ درج،ملزم کے قبضہ سے پان پراگ، رجنی، سمیت دیگر سامان برآمد، پولیس کو موٹرسائیکل چوری کی جھوٹی اطلاع دینے والا عادی مجرم قربان گرفتار،ملزم سے اس سے قبل تین مرتبہ پولیس کو جھوٹی اطلاع دیکرگمراہ کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سکھر نے پولیس پارٹیز کی کامیاب کاروائیوں پہ شاباشی کا پیغام دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں