نکاسی آب کا ذمہ دار محکمہ پبلک ہیلتھ ہے، سربراہ تنظیم پاکستانی

جمعہ 7 اگست 2020 21:40

سکھر۔7 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) تنظیم پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا کہ نکاسی آب کی ذمہ دار محکمہ پبلک ہیلتھ ہے میونسپل کارپوریشن نہیں ، ذمہ دار سندھ کے حکمران ہیں۔جب کام بس سے باہر ہوتا ہے تو کمیٹیاں یا ذمہ دار بنا دیا جاتا ہے۔برسات اچانک نہیں آتی،قبل از وقت پیش بندی کر کے بعد میں عذر نہ تراشے جائیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ میں انہوںنے کہا کہ دستیاب وسائل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے، مینجمنٹ اسی کا نام ہے۔جہاں آوے کا آوابگڑا ہو وہاں صحیح فیصلے کیسے ہو سکتے۔کیا اسی طرح بارشوں کے نام پر مختص بجٹ بھی ماضی کی طرح اس سال بھی خود بخودغائب ہو جائے گا ، بارشوں کے بعد ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگایا جاتا ہے،سکھر کے منتخب نمائندوں کو عوام کی تکالیف اور مسائل سے باخبر ہونا چاہیئے بلکہ آگے بڑھ کر انہیں دور کرنے کیلئے عملی کوششیں بھی کر نی چاہیئے لیکن افسوس سیاسی دعوے،وعدے،احکامات اور بیانات بڑے بڑے ہوتے لیکن عمل نہ ہو تو عوام کے لئے مسائل میں اضافہ ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں