جے یو آئی نیو تعلقہ سکھر کے سابق سالار حاجی اللہ ڈنو مہر انتقال کرگئے

پیر 5 اکتوبر 2020 22:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2020ء) جے یو آئی نیو تعلقہ سکھر کے سابق سالار حاجی اللہ ڈنو مہر انتقال کرگئے، مرحوم کی نماز جنازہ میں جے یو آئی رہنماؤں سمیت سیاسی و سماجی شخصیات سمیت تاجر رہنماؤں و معززین شہریوں کی شرکت، سوگواروں سے اظہار تعزیت،مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا مغفرت ،تعزیت کا سلسلہ جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام نیوتحصیل سکھرکے سابق سالار حاجی اللہ ڈنومھر گذشتہ روز رضا الہی سے وفات پاگئے مرحوم کی نماز جنازہ مدرسہ عربیہ دارالقران مائیکرو میں اداکی گء مرحوم کی نماز جنازہ میں جے یو آئی رہنماؤں مولانا حافظ غلام محمد کندھڑ ،ضلعی سالار عبدالمنان سمیجو،مولانا محمد عارف شیخ ،حافظ شعبان شیخ ،مولانا عبدالحق مہرسمیت سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر رہنماؤں و معززین شہریوں نے شرکت کی اور مرحوم کے سوگواروں محمد صدیق مہر و دیگر سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا مغفرت کی اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے دوسری جانب جے یوآئی کے مرکزی و صوبائی،ضلعی رہنماؤں کی جانب سے مرحوم کے انتقال پر سوگواروں سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے تعزیتی بیان میں جے یو آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نیوتعلقہ سکھرکے سابق سالار حاجی اللہ ڈنو مہر کی جے یو آئی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی جے یو آئیکیلئے پیش کردہ خدمات پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں