بغیر ٹکٹ مسافروں اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر ریلوے حکام کا تیزگام ایکسپریس پر چھاپہ

Imran Malik عمران ملک جمعرات 9 ستمبر 2021 18:04

بغیر ٹکٹ مسافروں اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر ریلوے حکام کا تیزگام ایکسپریس پر چھاپہ
روہڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 ستمبر2021ء) ڈویژنل سپریٹینڈنٹ پاکستان ریلوے سکھر میاں طارق لطیف کی خصوصی ہدایات پربغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں اور غیرمعیاری اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ڈی سی او/اے سی او سکھر ڈویژن سلمان خالد اورانکی ٹیم کا8ڈائون تیزگام پرپنو عاقل اسٹیشن پرچھاپا۔چھاپے کے دوران تیز گام کی ڈائننگ کارمنیجرکو بے ضابطگیوں پرجرمانہ عائد کردیاگیاٹرین میں ڈیوٹی پرموجود تمام عملہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے کا مرتکب پایا گیا جن کی رپورٹ انکے متعلقہ ڈویژن کوارسال کردی گئی ڈویثرنل کمرشل آفیسر سکھر سلمان خالد نے اپنے جاری کردہ پریس بیان میں کہناتھا کہ پاکستان ریلوے میں بغیر ٹکٹ مسافروں اورغیر معیاری اشیا کے خلاف جاری کریک ڈاوٴن کے سلسلے میں پاکستان ریلوے سکھرکی خصوصی ٹیم کے دن رات محنت کرنے سے حالات میں واضح بہتری آئی ہے ڈی سی اوسکھرکاکہناتھا کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے اورانکو سفر کروانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائیگی اورانکو نشان عبرت بنایا جائیگا۔

(جاری ہے)

ڈی سی اوریلوے سکھرکا مزید کہنا تھا کہ بغیر ٹکٹ مسافروں کی حوصلہ شکنی اورریلوے کاریونیوبڑھانے کیلئے بغیرٹکٹ مسافروں کےخلاف کریک ڈاوٴن جاری رکھیں گے۔اس موقع پرڈی سی اوسکھرکا کہنا تھاکہ آئندہ بھی مسافروں کوبغیرٹکٹ سفر کروانے والی ایسی کالی بھیڑوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ڈی سی او سکھرنے مزید واضع کیا کہ آئندہ جو بھی سٹاف مسافروں سے سازبازکرکے ریلوے کےریونیو کی چوری میں ملوث پایا گیااس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس کاروائی میں اس کی نوکری بھی جاسکتی ہےسلمان خالد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مسافروں کو بھترین سہولیات کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں چھوڑی جائیگی اوروینڈنگ اسٹالز مالکان اورڈائننگ کارمالکان کوسختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مسافروں کو معیاری اور صاف ستھری آشیا فروخت کریں کوتاہی برتنے کی صورت میں کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

سلمان خالد نے مسافروں سے درخواست کی کہ سفر کرتے ہوئے کرونا ایس او پیزاورسوشل ڈسٹینسنگ کاخاص خیال رکھیں اور پاکستان ریلوے کے عملے سے بھرپورتعاون کریں۔اسٹیشنوں پراوردوران سفراگرکوئی شخص یامسافرکرونا ایس او پیزاورسوشل ڈسٹینسنگ پرعمل کرتے ہوئے نا پایا گیاتو اس پرجرمانہ عائد کیاجائیگااور15ستمبرکے بعد جن مسافروں نے کرونا ویکسین نہیں لگوائی ہوگی انکو پاکستان ریلوے کے ذریعے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔   .                          .

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں