سکھر میں پولیس کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:25

� �کھر۔21جولائی (اے پی پی سکھر میں بھی پولیس کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جو ماحول میں آلودگی کا خاتمہ اور آب و حوا میں خوشگوار فضا کی بدولت بیماریوں میں کمی اور صحتمند زندگی کا باعث بنے گا، ترجمان پولیس کیمطابق آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈی آئی جی سکھر آزاد خان، ایس ایس پی سکھر شیراز نذیرنے پولیس فیسیلیٹیشن سینٹر میں پودے لگا کر شجرکاری مہم ا آغاز کیا ، ڈیء آئی جی سکھر نے کہا ہے کہ گرین پولیس لائینز نظریہ کے تحت شجرکاری سے ایسے تمام مقامات کو سبز و شاداب بنانے کیلئے سایہ دار درخت لگائے گئے ہیں، عوام کو بھی اس مہم میں پولیس کا بھرپور ساتھ دینا چاھیے تاکہ پولیس دفاتر سمیت ہر گلی کوچوں میں پودے لگائے جائیں اور انہیں سر سبز بنا کر ماحول میں تبدیلی آنے میں کردار ادا کریں ،انہوں نے مذیدکہا کہ ماحول میں پیدا ہونے والی آلودگی کا خاتمہ اور خوشگوار فضاء صحت مند زندگی گزارنے کیلہے انتہائی اہم ہے ،بعدازاں ڈی آئی جی سکھر نے فیسیلی ٹیشن اور سی آر او سینٹر کا دورہ کیا، انہوں نے فیسیلیٹیشن سینٹر اور سی آر او کے تمام شعبہ جات کا دورہ کیا ، ایس ایس پی سکھر نے ڈی آئی جی کو عوامی سہولت مرکز کے متعلق بریفنگ دیتے بتایا کہ عوام کو بہتر خدمات کیلیے فیسیلیٹیشن سینٹر اہم کردار ادا کر رہا ہے،ڈی آئی جی سکھر نے سیلیٹیشن سینٹر میں عوام کو بہتر موحول مہیا کرنے اور اسٹاف کے کام کوسراہا اور کہا کہ جدید دور میں ایڈوانس پولیسنگ سمیت عوام کو بہتر ماحول میں پولیس مسائل سمیت دیگر معاملات میں رہنمائی فراہم کرنا پولیس عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کریگا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں