جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفیٰ ؐ کا انعقاد

ہفتہ 10 نومبر 2018 22:03

سکھر۔ 10نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفیٰ ؐکا انعقاد فقیر غلام الدین کی رہائش گاہ نیوپنڈ سکھر میں زیر صدارت خلیفہ محمود علی میمن طاہری کے ہوا،جاری کردہ اعلامیہہ کیمطابق اس موقع پر فقیر اشرف طاہری،حافظ اویس طاہری، محمد تنویر نے نعتوں کے نذرانے پیش کیے، اس موقع پر صوبائی پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور جدید اور امت مسلمہ کے لیے حضرت محمدؐ کی تعلیمات کامیابی کی ضمانت ہیں، آخر میں خلیفہ محمود علی میمن نے نصیحت کی اور مراقبہ کرایا محفل میں آصف راجپوت، حافظ عمر، صبغت اللہ میمن، یونس طاہری و دیگر نے شرکت کی، لنگر کا اہتمام بھی تھا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں