پنوعاقل پولیس نے کراچی سے لا پتہ بچے کو بازیاب کرلیا

پیر 19 نومبر 2018 23:34

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) پنوعاقل پولیس نے پنوعاقل سٹی میں کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سولجر بازار سے لاپتہ بچے امر کو بازیاب کر لیا، پولیس اعلامیہ کیمطابق ایس ایچ او پنوعاقل نے کارروائی کے دوران مغوی امر بازیاب کر ایا، بچہ پنوعاقل شہر میں ایک مقامی بیکری میں کام کر رہا تھا کہ پولیس کیجانب سے اطلاع ملنے پرکاروائی عمل میں لائی گئی، بچہ کو اہلخانہ کے سپرد کردیا گیاہے، اہلخانہ کا کہنا تھا کہ بچے کاذہنی توازن درست نہیں ہے گزشتہ دو ہفتہ سے لاپتہ تھا ، بچے کی بازیابی پر انہوںن ے برآمدگی پر ایس ایس پی سکھر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں