شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے تجاوزات کا خاتمہ لازمی ہے ، میئر سکھر

منگل 18 دسمبر 2018 19:47

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے تجاوزات کا خاتمہ لازمی ہے تجاوزات ختم کیے بغیر شہر بہتر نہیں بن سکتا ہماری کوشش ہے کہ تجاوزات سمیت تمام مسائل حل کیے جائیں اس کیلئے تاجر برادری اور شہری ہمارے ساتھ مل کر کردار ادا کریں ۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمد ہارون میمن کی قیادت میں ملاقات کے لئے آنے والے تاجروں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر حاجی محمد ہارون میمن نے تجارتی علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے، صفائی ستھرائی، نکاسی و فراہمی آب کے مسائل سمیت دیگر امور پر میئر کو آگاہ کیا اور کہا کہ تاجر برادری یکساں طور پر شہر بھر سے تجاوزات کے خاتمے پر یقین رکھتی ہے اور ہمارے بہت سے تجارتی مراکز میں تاجر تنظیموں کے صدور اور جنرل سیکریٹری نے از خود تجاوزات کو ختم کرایا ہے اور اب بلدیہ اعلیٰ سکھر کی جانب سے بھی تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے ہم نے تمام بازاروں کے صدر اور سیکریٹری کو باور کرادیا ہے کہ وہ انسداد تجاوزات مہم کے دوران سکھر میونسپل کارپوریشن سے تعاون کریں اور اولین طور پر از خود تجاوزات کو ختم کرادیا جائے جس پر میئر سکھر نے آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کی جانب سے تجاوزات جیسے اہم مسئلے پر تعاون کرنے پر ان کی خدمات کو سراہا اور شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی بلدیہ اعلیٰ سکھر کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

میئر سکھر سے ملاقات کے دوران شہر بھر کی 55 سے زائد تاجر تنظیموں کے نمائندہ عہدیدارانبدر رفیق قریشی، حاجی صابر، خواجہ جلیل احمد، سید محمود علی، برکت علی سولنگی، صابر کپتان، لالہ عابد کھوکھر، طاہر شیخ، فیاض خان، گلزار بھٹو، ملک رضوان الحق، محمد خالد شمسی، محمد جاوید خان، عبدالرحیم سیٹھی، ملک جاوید،حاجی انور وارثی، عطا محمد قریشی، محمد یامین اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں