سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کے خلاف بچوں کی تنظیم کا مظاہرہ

منگل 18 دسمبر 2018 19:47

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) بچوں کی تنظیم بچہ یونین کیجانب سے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کے خلاف بچوں کی بڑی تعداد نے ہاتھوں میں کاپیاں اور کتب اٹھا کر بچہ یونین کے صدر مسعود بندھانی ، مصدق ، مزمل و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر بچوں کا کہنا تھا کہ سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی سے بچے بھی متاثر ہیں، اسکول جانے کے وقت پر گیس نہ ہونے کی وجہ سے ہم لوگ بنا ناشتہ کئے اسکول جاتے ہیں ، بچوں نے بالا حکام سے سکھر میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کو مشکلات سے نجات دلائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں