چیئرمین ڈسٹرکٹ اسکالر شپ کمیٹی خیرپورکی جانب سے مستحق طلباء کی مالی مددکی فراہمی کے سلسلے میں کمیٹی کا اجلاس طلب

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:34

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) چیئرمین ڈسٹرکٹ اسکالر شپ کمیٹی ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد نعیم سندھو نے ضلع کے مستحق طلباء کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعلیم کے حصول میں مالی مدد فراہم کرنے کے سلسلے میں کمیٹی کا اجلاس 21 اکتوبر 2019 کی دوپہرایک بجے ڈی سی آفس کے دربار ہال میں طلب کرلیا ہے ۔ اجلاس میں کمیٹی کے تمام اراکین شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں