سکھر پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:55

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) سکھر پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

راؤ شفیع اللہ پولیس کی میں حدود میں ٹی این ٹی موڑ کے قریب دوران اسنیپ چیکنگ کاروائی، متعدد سنگین مقدمات اور وارداتوں میں مطلوب ملزم عبدالعزیز کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا، قبضہ سے ٹی ٹی پستول میگزین اور گولیاں برآمد مقدمہ درج ملزم متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری تھا، راؤ شفیع اللہ پولیس تھانہ کی اطلاع پہ ایک اور کاروائی کے دوران دو مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن میں محمد احمد رند نادر علی شامل ہیں، پنوعاقل پولیس کی حدود میں دوران اسنیپ چینگ کاروائی پان پراگ گٹکہ ڈیلر لال چند عرف لالو گرفتار ، مضر صحت چھالیہ گٹکہ برآمد مقدمہ درج، روہڑی پولیس کی حدود میں نیویارڈ کے علاقے میں دوران اسنیچینگ کاروائی، 2 جواری ملزمان گرفتار مقدمہ درج، ملزمان میں عدنان ملک ، اور صفدر جتوئی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں