شہدائے کربلا کے چہلم کے حوالے سے میلاد مصطفی کمیٹی سکھر کے زیر اہتمام اجتماع کا انعقاد

پیر 21 اکتوبر 2019 17:26

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) شہدائے کربلا کے چہلم کے حوالے سے میلاد مصطفی کمیٹی سکھر کے زیر اہتمام ایک اجتماع منعقد ہوا، اجتماع سے تنظیم السعید ضلع سکھر کے صدر علامہ غلام محمد سعیدی میلاد مصطفی کمیٹی کے چیئرمین غیاث الدین قادری،حاجی محمد یاسین سعیدی،شکیل احمد صدیقی،حاجی تسنیم احمد،عمران الحق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مقررین کا کہنا تھا کہ سید الشہداء امام عالی مقام سیدنا امام حسین ؓ اور شہدائے کربلا نے باطل قوتوں کے سامنے حق وسچ کیساتھ ڈٹ جانے کا درس دیا ، شہدائے کربلا نے شہادتوں کی عظیم تاریخ رقم کرکے حق وباطل کے فرق کو ہمیشہ کیلئے واضح کرکے دین اسلام کو دوام بخشا۔انہوں نے کہا کہ امام حسین ؓ قرآنی تعلیمات کے تحفظ دین مصطفیٰ کو محفوظ بنانے اور اسلام کی حقانیت کیلئے میدان جہاد میں آئے۔انہوں نے کہا کہ باطل قوتوں کو روکنے کی ضرورت ہے واقعہ کربلا ہمیں ہمیشہ حق کا ساتھ دینے ،حق کیلئے لڑنے او ر حق کی خاطر جان قربان کرنے کا عظیم درس دیتا ہے انہوں نے سیدنا امام حسین ؓ اور شہدائے کربلا کے افکار ونظریات کو مشعل راہ بناکر امت مسلمہ اپنی عظمت رنستہ بلند وبحال کرسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں