پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 24 جنوری 2020 00:15

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) سکھر ڈویلپمنٹ الائنس کے زیر اہتمام ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،اشیاء خوردنوش سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف مختلف سیاسی و سماجی ،مذہبی تنظیموں و شہریوں کی بڑی تعداد نے گھٹہ گھر چوک پر زیرصدارت چئیرمین ایس ڈی اے حاجی جاوید میمن کی قیادت میں علامتی بھوک یٹرتال اور دھرنا دیا مظاہرے میں مشرف محمود قادری،ڈاکٹر سعید اعوان،غلام مصطفی پھلپوٹو،توفیق بندھانی،امام الدین محمدانی،اشفاق بھٹی، بابو فاروقی و دیگر رہنما بھی شریک تھے اس موقع پر مظاہرین نے حکومت کی غریب عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف شدید نعریبازی کی مذکورہ رہنماؤں نے موجودہ حکومت کی جانب سے غریب عوام دشمن پالیسیوں پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کے وفاقی حکومت نے پاکستان کی مظلوم عوام سے جینے کی امنگ تک چھین لی ہے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری،اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے آٹا ،گھی چینی و اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمت نے عوام کو دوہرے عذاب میں مبتلا کردیا ہے حالیہ مہنگائی کی وجہ سے نا صرف گھریلوں بلکہ کاروباری زندگی کو بھی بری طرح مفلوج کر رکھا ہے،ایسا لگتا ہے موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں ہے مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کا نوٹس لیکر عوام کو ریلیف فراہم کرنے سمیت مزید پریشانیوں سے نجات دلانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں