سنّت ابراہیمی ہمیں ایثار و قربانی کی درس دیتی ہے ،ملک رضوان الحق

پیر 3 اگست 2020 17:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2020ء) ایوان صنعت و تجارت کے صدر و سکھر کے نامور سماجی رہنما ملک رضوان الحق نے کہا ہے کہ سنّت ابراہیمی ہمیں ایثار و قربانی کی درس دیتی ہے ،یہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربانی کی لازوال مثال بھی ہے قربانی قربِ خداوندی کا ذریعہ بھی ہے ،عید قربان کی خوشیوں میں غریب و لاچار مساکین اور محروم طبقات کو شامل کرنا مسلمانوں کا اخلاقی و دینی فریضہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید قربان کے موقع پر اپنے دفتر میں آئے ہوئے معززین شہروں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا اس فریضے کی فضیلت اللہ تعالیٰ کی نظر میں اہمیت کا حامل ہے، قربانی سے اعمال کی قبولیت اور اس میں برکتیں پیدا ہوجاتی ہیں۔

(جاری ہے)

عید قربانی مسلمانوں کے لئے یہ پیغام لیکر آتی ہے کہ وہ اس قربانی میں پورے معاشرے کو یاد رکھا جائے ، ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا ہو اپنے قربت دار ، پڑوسیوں اور ضرورتمندوں کی ضرورتوںکواوّلیت دیکر عید الضحیٰ کی قربانیوں میں ان کو شامل کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں