سکھر،ٹائون شپ میں بااثر افراد کی مداخلت اور رہائشیوں کو بلاجواز ہراساں کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 25 ستمبر 2020 18:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) سکھر ٹائون شب عارف بلڈر رہائشی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام رہائیشیوں کی بڑی تعداد نے ٹائون شپ میں بااثر افراد کی مداخلت اور رہائشیوں کو بلاجواز ہراساں کر کے بھتہ وصول کرنے والے عمل کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے توقیر ڈومکی ، بلال سیٹھار ، صابر بلیدی ، تراب عباسی و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ٹائون شپ کے سابق چوکیدار وں نثار مہر اور کرم اللہ کھوسہ نے اپنے دیگر ساتھیوں کیساتھ ملکر بلاجواز ٹائون شپ کے علاقہ مکینوں کو حراساں کر رکھا ہے اور رہائشیوں سے غیر قانونی طور پر صفائی ستھرائی سمیت دیگر کاموں کی مد میں بھتہ وصولی کر رہے ہیں انکار پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں علاقے میں صفائی و دیگر امور کیلئے ہم نے ایکشن کمیٹی بنا کر صفائی کا عمل شروع کرایا تو مذکورہ اشخاص نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ رہائشی تراب عباسی پر حملہ کر کے زخمی کر دیا واقعہ کی اطلاع متعلقہ تھانے کو دی مگر پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر رہائشیوں کو انصاف و تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں