کینسر کئیر اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر فائونڈیشن لاہور کے تعاون سے دوروزہ فری میمو گرافی کیمپ 14دسمبر کو لگایا جائے گا

جمعرات 3 دسمبر 2020 21:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق او جی ڈی سی ایل کی جانب سے کینسر کئیر اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر فائونڈیشن لاہور کے تعاون سے 14 تا15 دسمبر 2020 تک دوروزہ فری میمو گرافی کیمپ منعقد ہوگا ۔ شیڈول کے مطابق کیمپ رورل ہیلتھ سینٹر صالح پٹ میں صبح 9 بجے تا 3 بجے تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سکھر نے بتایا کہ کیمپ کے سلسلے میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کے سلسلے میں خصوصی میموگرافی وین تیار کی گئی ہے جس میں زیادہ سے زیادہ 40سال اور اس سے زائدعمر کی خواتین کی میموگرافی کے ذریعے تشخیص کی جائیگی۔ کیمپ میں کینسر کیئر ہاسپیٹل اینڈ ریسرچ سینٹر فائونڈیشن کی ٹیمیں بھی شرکت کرینگی اور خواتین میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے تشخیص کرینگی اور اس بیماری سے بچائو کی آگاہی بھی پھیلائیں گے، صالح پٹ اور گردو نواح کی خواتین کو اس کیمپ سے فائدہ حاصل ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں