کسٹم حکام کی جانب سے 5دسمبر کو سکھر میں ضبط کردہ اشیاء کو تلف کیا جائیگا

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء)کسٹم حکام کی جانب سے 5دسمبر کو سکھر میں ضبط کردہ اشیاء کو تلف کیا جائیگا۔اعلامیہ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹم سکھر منو مل گلوانی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 5دسمبر بروز ہفتہ صبح 11بجے کسٹم آفس سکھر میں ضبط کردہ ممنوعہ اشیا ء کو تلف کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کلیکٹر ماڈل کسٹمس کلیکٹوریٹ حیدرآباد کی جانب سے اسسٹنٹ کلیکٹر منومل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی میں ماحولیات، چیمبرآف کامرس اور دیگر اداروں کے نمائندگان بھی شامل کیے گئے ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں