سکھر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو مغویوں کو بازیاب کرا لیا

ہفتہ 5 دسمبر 2020 17:52

سکھر۔5دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2020ء) :سکھر پولیس نے   کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی ہدایات پر سکھر پولیس نے گدپور کچے کے علاقے  میں خوف کی علامت بنے تیغانی گروہ کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے بڑے آپریشن  کے دوران  کندھرا شہر کے رہائشی مغوی رحمت اللہ  اور الطاف جسکانی کو باحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔مغویوں کو 5 ماہ قبل جنگل تیغانی گروہ کے اغواء کاروں نے اغواء کرلیا تھا ۔


متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں