وطن عزیز کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کیلئے (ن) لیگ کے قائدین کا بہت بڑا ہاتھ ہے ،خورشید میرانی

بدھ 20 جنوری 2021 19:07

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع سکھر کے صدر خورشید احمد میرانی نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ عوام کے حقوق فراہمی سمیت انہیں درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے جدوجہد کی ہے ، ملک کی سلامتی و خوشحالی سمیت وطن عزیز کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کیلئے ن لیگ کے قائدین کا بہت بڑا ہاتھ ہے ، جھوٹے ہتھکنڈے اور الزامات ن لیگ کے قائدین کا کچھ نہیں کرسکتے پاکستان کی عوام باشعور ہیں انشااللہ ن لیگ کے قائدین عوا م کے سامنے ایک بار سرخروہونگے اور مخالفین کو منہ کی کھانی پڑیگی ،ن لیگ کے سالار سندھ شاہ محمد شاہ کی قیادت میں سندھ بھر میں ن لیگ نا صرف فعال ہوئی ہے بلکہ سندھ میں اس کی مقبولیت اور کارکنان میں اضافہ ہوا ہے ، سالار سندھ شاہ محمد شاہ کی قیادت میں سندھ بھر بلخصوص سکھر میں ن لیگ کے کارکنان پارٹی کا منشور گھر گھر پہنچانے میں مصروف عمل ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگ صوبہ سندھ کے صدر سالار سندھ سید شاہ محمد شاہ کی 70ویں سالگرہ کی تقریب کے سلسلے میں ضلعی سیکریٹریٹ میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب میں جنرل سیکریٹری محمد اعظم خان،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری کاشف عباسی ،سینیئر نائب صدر آغا عارف درانی،سکھر ڈویڑن کے میڈیا کوآرڈینیٹر عبدالفتاح ابڑو ،ایم ایس ایف ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر عمر میمن ،جوائنٹ سیکریٹری خیر بخش بروھی،فنانس سیکریٹری رب نواز مری،سکھر سٹی کے رہنما چوہدری خالد آرائیں، حافظ شیر محمد الرو، فرقان لاشاری سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ن لیگ صوبہ سندھ کے صدر سالار سندھ شاہ محمد شاہ کی 70ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور انکی درازی عمر کیلئے دعا کی گئی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید میرانی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت عوام پر زبردستی مسلط کی گئی ہے انشااللہ اس نااہل عمران حکومت سے عوام کو جلد چھٹکارا ملے گا ، ن لیگ عوام کے حقوق کیلئے جاری جدوجہد کی اس جنگ میں کسی قدم پیچھے نہیں ہٹے گی ، انہوں نے کارکنان کو ہدایات دی کہ وہ ن لیگ کے قائدین کا فکر فلسفہ عام کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں