سکھرمیں صوبائی وزیر سردار شاہ کی کھلی کچہری کے دوران کھلبلی مچ گئی

پیر 25 اکتوبر 2021 23:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) سکھرمیں صوبائی وزیر سردار شاہ کی کھلی کچہری کے دوران کھلبلی مچ گئی ،شاہ لطیف فاؤنڈیشن کے کارکنان کا صوبائی وزیر کے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے خلاف متنازعہ بیان پر احتجاج، ایس ایس پی سکھر کے مظاہرین سے مذاکرات ،صوبائی وزیر سوشل میڈیا پرمعذرت کرچکے ہیں،عرفان سموں ، تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ کی جانب سے وزیر اعلی سندھ کے حکم پر عوام کے مسائل سننے اور ان کو حل کرنے کیلئے سکھر کے سرکٹ ہاؤس میں کھلی کچہری منعقد کی گئی تاہم کھلی کچہری کے دوران اس وقت کھلبلی مچ گئی جب شاہ لطیف فاؤنڈیشن کے کارکنان کی جانب سے اچانک سرکٹ ہاؤس سکھر کے باہر صوبائی وزیر کے خلاف ہاتھوں میں ہلے کارڈز اٹھا کر صوبائی وزیر کی جانب سے سندھ کے عظیم شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے خلاف دیئے گئے متنازعہ بیان پر احتجاج شروع کردیا اور نعرے بازی کی جس پر ایس ایس پی سکھر عرفان سموں نے سرکٹ ہاؤس سے باہر آکر مظاہرین سے مذاکرات کیے اور انہیں بتایا کہ صوبائی وزیر اپنے بیان پر سوشل میڈیا پر معذرت کرچکے ہیں جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں