انتظامیہ سکھر کا 06 دسمبر تا 10 دسمبر انسانی حقوق کا ہفتہ منانے کا فیصلہ

ہفتہ 4 دسمبر 2021 21:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) انتظامیہ سکھر کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی، بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام، چائلڈ لیبر سمیت دیگر امور کے سلسلے میں 06 دسمبر تا 10 دسمبر تک انسانی حقوق کا ہفتہ منانے کا فیصلہ۔ اس سلسلے میں ہفتے کے دوران سرکاری، غیر سرکاری ادارے، نجی تنظیمیں، اسکولز، کالجز، سول سوسائٹی، شہری اور دیگر معاشرے کے سرکردہ افراد کو آن بورڈ لیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر سکھر جاوید احمد کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ماجد علی ماکو کی زیر صدارت اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے 6 دسمبر تا 10 دسمبر تک ہفتہ منایا جائے گا جس کے لیے ا اسکولزکے طلبہ ٹیبلوز پیش کریں گے اور سوشل ویلفیئر شعور کی بیداری کے لیے منصوبہ بندی کریں اور ایک روز میں رپورٹ فراہم کریں انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں انسانی حقوق کے خلاف ورزی جیسے عمل کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے عوام میں شعور کی بیداری کے لیے پوسٹرز، بینرز، پینا فلیکس کے ذریعے جاگرتا پیدا کی جائے اس سلسلے میں آگاہی واک بھی کی جائے گی اور ہفتے کے آخری روز اعلیٰ سطحی سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں مہمان خاص کمشنر سکھر ڈویڑن ہونگے سیمینار کے اختتام پر کامیاب اور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں تعریفی شیلڈز تقسیم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں