سکھر پولیس کی جانب سی10 محرم الحرام کو ممکنہ خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیاہے، ترجمان پولیس سکھر

پیر 8 اگست 2022 19:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) سکھر پولیس کی جانب سی10 محرم الحرام کو ممکنہ خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکھر پولیس کی جانب سی10 محرم الحرام کو ممکنہ خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیاہے،جس کے مطابق جلوس کی گذرگاہوں سمیت دیگر راستوں کوخاردار تاریں اور رکاوٹیں لگا کر بند کیا جائیگاجلوس سے متصل تمام چھوٹے بڑے راستوں کو مکمل طور پر سیل کیا جائے گاماتمی جلوس کے لیئے ایک داخلی اور خارجی راستہ بنایا جائے گا جبکہ تین چیکنگ پوائنٹس سے عزاداروں کو مکمل جامعہ تلاشی کے بعد گزارا جائیگا10محرم الحرام کو 1400 سے زائد پولیس افسران و اہلکار 150 رینجرز آفیشل جبکہ 3 فوج کی کمپنیز اسٹینڈ بائے پر رہیںگی جبکہ 400 اسکائوٹس جوان بھی فرائض انجامی نبھائیں گی10 محرم کو برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں کی سی سی ٹی وی کے ذریعے بھی نگرانی کی جائے گی ان کا کنٹرول روم روہڑی میں قائم کر دیا گیا ہے ماتمی جلوسوں کی گذرگاہوں میں آنے والی بلند عمارتوں پر رینجرز اور پولیس کے بہترین نشانے باز بھی تعینات کیئے جائینگے عزاداروں کے فرسٹ ایڈ کیلیے 9 میڈیکل کیمپ جبکہ 26 ایمرجنسی ایمبولینسس اسٹینڈ بائے ہیںجلوسوں میں سادہ لباس خفیہ پولیس کے اہلکار حصار کی شکل میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دینگے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں